- مصنف, اتاہوالپا امیریس
- عہدہ, بی بی سی منڈو
- 2 گھنٹے قبل
’زندگی مختصر ہے، ایڈونچر کرو۔‘ اس نعرے کے ساتھ ایشلے میڈیسن نے دنیا بھر کے ایسے شادی شدہ افراد کو اپنی جانب راغب کیا جو گھر سے باہر رومانوی تعلق تلاش کرنے کے خواہشمند تھے اور انھیں لگتا تھا کہ اپنے تعلقات میں وہ یہ جذبہ پہلے ہی کھو چکے ہیں۔لیکن سب کچھ اس وقت بری طرح ختم ہوا جب پراسرار ہیکرز نے تین کروڑ 20 لاکھ صارفین کے ذاتی ڈیٹا اور کچھ پوشیدہ رازوں کا انکشاف کردیا۔ٹوٹی ہوئی شادیوں اور سماجی پسماندگی سے لے کر خودکشیوں تک، ان میں سے بہت سے لوگوں کے لیے اس کے نتائج تباہ کن تھے۔نیٹ فلکس پر رواں ہفتے ’ایشلے میڈیسن: سیکس، لائیز اینڈ سکینڈلز‘ کا پریمیئر جاری ہوا۔ یہ تین حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم ہے جس کی ہدایتکاری ٹوبی پیٹن نے کی ہے۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ حقیقت میں ہوا کیا تھا۔
ایشلے میڈیسن کیا ہے؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ہیکنگ
اس پورٹل نے اپنے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کرنے کے لیے سخت رازداری اور اعلی ترین حفاظتی معیارات کا وعدہ کیا۔تاہم جیسا کہ کمپنی کے سابق ملازمین دستاویزی فلم میں تسلیم کرتے ہیں، یہ ایک جھوٹا وعدہ تھا اور کمپنی نے خود کو کافی حد تک تحفظ فراہم نہیں کیا۔سنہ 2015 میں خود کو ’امپیکٹ ٹیم‘ کہنے والے ایک گروپ نے ایشلے میڈیسن کے سسٹم میں گھس کر اس کے سرورز سے تقریبا تمام معلومات نکال لیں۔انھوں نے کمپنی کو بتایا کہ اگر اس نے 30 دن کے اندر اپنا کاروبار مستقل طور پر بند نہ کیا تو وہ ان کے صارفین کی ذاتی معلومات نام نہاد ڈارک ویب پر شائع کرے گی۔،تصویر کا ذریعہGetty Images
عوامی تفتیش
یہ سارا مواد تیزی سے ڈارک ویب سے ایسے انٹرنیٹ صفحات پر منتقل ہوگیا جو عوامی طور پر قابل رسائی تھے، کسی بھی فرد کا صرف ای میل ایڈریس درج کرکے یہ جانا جا سکتا تھا کہ اس کا مالک بھی ایشلے میڈیسن کو استعمال کرنے والوں میں شامل تھا یا نہیں۔امریکہ میں، جو اس پلیٹ فارم کی اہم مارکیٹ ہے، ایک ’عوامی تفتیش‘ نے جنم لیا اور لاکھوں لوگوں نے اپنے شوہروں اور رشتہ داروں سے لے کر پڑوسیوں، چرچ کے پادریوں، سیاست دانوں اور مشہور شخصیات تک مشتبہ صارفین کی تلاش اور نشاندہی کی۔دستاویزی فلم میں شامل ٹیکساس کے مشہور یوٹیوبرز سیم اور نیا ریڈر کے معاملے میں بظاہر ان کی خوشگوار شادی اس وقت ناکام ہوگئی جب یہ بات سامنے آئی کہ انھوں نے ایشلے میڈیسن پر ایڈونچر کی کوشش کی تھی۔اگرچہ کوئی ٹھوس اعداد و شمار موجود نہیں ہیں لیکن معلوم ہوا ہے کہ ایشلے میڈیسن کے صارفین کی معلومات کی اشاعت نے امریکہ اور دیگر ممالک میں بہت سے جوڑوں اور شادیوں کو توڑ دیا۔نیو اورلینز سے تعلق رکھنے والے ایک پادری جان گبسن کی پیج کی رکنیت ظاہر ہونے کے بعد ان کو کمیونٹی میں مسترد ہونے کا سامنا کرنا پڑا اور آخر کار انھوں نے خودکشی کر لی۔،تصویر کا ذریعہNetflix
ایشلے میڈیسن کے ساتھ کیا ہوا
،تصویر کا ذریعہNetflix
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.