ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم 416 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، اسٹیو اسمتھ نے 110 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے رابنسن اور جوش ٹنگ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی اننگز میں انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 278 رنز بنالیے، بین ڈکیٹ نے 98 رنز کی اننگز کھیلی، انگلینڈ کو اب بھی 138رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔
ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے اپنی نامکمل اننگز 5 وکٹ 339 رنز سے آگے بڑھائی۔
مچل اسٹارک 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ایک اینڈ سے اسٹیو اسمتھ کا بلا رنز اُگلتا رہا، انہوں نے کیریئر کی 32 ویں سنچری اسکور کی، وہ 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیتھن لائن 7 اور جوش ہیزل ووڈ 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان پیٹ کمنز 22 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
آسٹریلین ٹیم 416 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جوش ٹنگ اور اولی رابنسن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلش اوپنر نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا پہلی وکٹ 91 رنز پر گری جب زیک کراؤلی 91 رنز کے اسکور پر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکیٹ 98 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
اولی پاپ 42 اور جوروٹ 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے، دن کے اختتام تک ہیری بروک 45 اور کپتان بین اسٹوکس 17 کے انفرادی اسکور کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
دوسرعے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 4 وکٹ کے نقصان پر 278 رنز بنا لیے جبکہ اسے 138رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے۔
Comments are closed.