انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز 2023 کا پہلا میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ میچ میں فتح کےلیے آسٹریلیا کو 174 رنز انگلینڈ کو 7 وکٹیں درکار ہیں۔
ایجبسٹن میں جاری میچ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔ انگلینڈ کے 281 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے۔
ٹیسٹ کے پانچویں روز اس میچ کا نتیجہ آنے کا امکان ہے، جہاں انگلینڈ کو جیت کےلیے 7 وکٹیں جبکہ آسٹریلیا کو مزید 174 رنز درکار ہیں۔
آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ 34 اور نائٹ واچ مین اسکاٹ بولینڈ 13 رنز بنا کر کریرز پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 393 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم جواب میں 368 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 273 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
Comments are closed.