بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے ٹیم کا اعلان کر دیا۔

انگلینڈ نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کرتے ہوئے اولی پاپ، جیمز اینڈرسن اور جوش ٹنگ کو ڈراپ کر دیا۔

انگلش ٹیم نے معین علی، کرس ووکس اور مارک ووڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

انگلش ٹیم میں زیک کراولی، بین ڈکٹ، ہیری بروک، جو روٹ اور جونی بیئراسٹو شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کپتان بین اسٹوکس، معین علی، کرس ووکس، مارک ووڈ، اولی رابنسن اور اسٹورٹ براڈ بھی شامل ٹیم کا حصہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.