ہفتہ 3؍محرم الحرام 1445ھ22؍جولائی 2023ء

ایشز سیریز: چوتھے ٹیسٹ کا چوتھا دن بارش سے متاثر

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوگیا۔

مانچسٹر میں کھیلے جارہے میچ میں چوتھے دن بارش کے باعث 30 اوورز کا کھیل ممکن ہی نہیں ہوسکا۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 214 رنز بنالیے اور اُسے فی الحال 61 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

مارنوس لبوشین 111 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے ہیں جبکہ مچل مارش 31 اور کیمرون گرین 3 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 317 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جواب میں انگلش ٹیم 592 رنز بناکر 275 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.