اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

ایشز سیریز : انگلینڈ کو جیت کے لیے مزید 257 رنز، آسٹریلیا کو 6 وکٹ درکار

ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا، 371 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 4 وکٹ پر 114رنز بنالیے۔

انگلینڈ کو جیت کے لیے مزید 257 رنز درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف 6 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

انگلینڈ کے بین ڈکیٹ 50 اور بین اسٹوکس 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے نویں وکٹ پر281 رنز کے تعاقب میں 55 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.