اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

ایشز: انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، آسٹریلیا کو 0-2 کی برتری حاصل

ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 43 رنز سے شکست دے دی۔

لارڈز کے تاریخی اسٹیڈیم پر کھیلے گئے 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ کے پانچویں روز انگلینڈ کی ٹیم 371 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 327 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

کرکٹ کے گھر لارڈز میں کرکٹ کے قانون پر بحث چھڑ گئی ۔

انگلش ٹیم کی فتح کےلیے کپتان بین اسٹوکس نے کافی جان ماری لیکن اُن کا ساتھ دینے والا کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

بین اسٹوکس نے 155 رنز کی باری کھیلی، جس میں انہوں نے 9 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔

انکے علاوہ انگلش ٹیم کے اوپنر بین ڈکٹ کے 82 رنز بھی ضائع رہے۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹاک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے 3، 3 انگلش کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ کیمرون گرین نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری (110) اور دوسری باری میں 34 رنز بنانے والے اسٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹیسٹ کی فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے انگلش ٹیم پر سیریز کے دوران 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا تیسرا میچ 6 جولائی سے ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.