پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

ایس پی ہیڈ کوارٹر ویسٹ کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ، ویڈیو وائرل

کراچی میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ہیڈکوارٹر ویسٹ خالد مخدومی کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس پی خالد مخدومی اپنی موجودگی میں ہوائی فائرنگ کرا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ فدا حسین مستوئی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.