اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں 17.13 کروڑ اے ٹی ایم ٹرانزیکشن ہوئیں۔
ایس بی پی کی جانب سے جاری اے ٹی ایم ٹرانزیکشن رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران اے ٹی ایم سے ٹرانزیکشن کی مالیت 2 ہزار 437 ارب روپے رہی۔
اسٹیٹ بینک کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ اے ٹی ایمز کی 16.57 کروڑ ٹرانزیکشنز سے 2 ہزار 204 ارب روپے نکلوائے گئے۔
اے ٹی ایم کے ذریعے 15 لاکھ یوٹیلیٹی بلز ادا کئے گئے جن کی مالیت 5.5 ارب روپے رہی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایمز کے ذریعے انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر کی 24 لاکھ ٹرانزیکشن ہوئیں، جن کا حجم 123.6 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.