صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی ملک میں کم بیمے کی شرح پر توجہ دے۔
عالمی انشور امپیکٹ کانفرنس 2023ء سے صدر عارف علوی نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے خطرات سے مالی تحفظ کی اسکیم فراہمی پر توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں حکومتی مدد ٹیکسوں سے ہوتی ہے، انشورنس کرانا بہتر نتائج دے گا، ایس ای سی پی کا 5 سالہ اسٹریٹجک منصوبہ درست پیش رفت ہے۔
صدرِ مملکت عارف علوی کا مزید کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ پاکستانیوں کی سوشل سیکیورٹی کا انتظام انشورنس سے ہو، انشورنس کمپنیوں کی لاگت شمار کرنے میں شفافیت ہونی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگی انشورنس کوریج اور فریب دیتے مارکیٹنگ کے طریقے بڑے مسائل ہیں، انشورنس کا کاروبار کرنے والوں کو اپنی عوامی ساکھ بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔
Comments are closed.