ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

ایس ایچ او سرسید پر حملے کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایس ایچ او سرسید پر حملہ کرنے والے سواتی گینگ کے کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم کا ایک ساتھی مقابلے میں ہلاک جبکہ دوسرا پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔

پولیس کے مطابق بلدیہ عابد آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایس ایچ او سرسید شاہد تاج پر حملے میں ملوث گینگ کے رکن کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چند روز قبل پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او سرسید شاد تاج کو ہاتھ میں گولی مار کر زخمی کیا تھا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور اس کے ایک ساتھی کو سرسید پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔

گرفتار ملزمان کا تعلق سواتی گینگ سے ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق سواتی گینگ شہر بھر میں 50 سے زائد وارداتیں انجام دے چکا ہے۔

گینگ کے تمام کارندوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں اور کئی بار گرفتار بھی ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.