اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ایس ایم ایز رہن سے پاک قرضہ اسکیم ’صاف‘ کے لیے 8 بینکوں کا انتخاب کرلیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق صاف اسکیم کے تحت بینکوں کو 1 فیصد سالانہ شرح پر ری فنانسنگ کی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق بینک ایس ایم ای شعبے کو زیادہ سے زیادہ 9 فیصد پر قرض دیں گے، صاف اسکیم کے تحت ایس ایم ایز 1 کروڑ روپے تک ضمانت کے بغیر فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو یہ سہولت اسکیم کے ابتدائی 3 برسوں کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ صاف اسکیم کے لیے حکومت پاکستان 60 فیصد تک رسک کوریج فراہم کر رہی ہے۔
Comments are closed.