بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری سینٹر کا افتتاح

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جراحی کی شعبے میں روبوٹک سرجری انقلابی قدم ہے، روبوٹ کے ذریعے باریک اعضاء کی سرجری بھی کرسکتے ہیں، مصنوعی انٹیلیجنس کو چلانے کیلئے بہترین سرجن کا ہونا لازمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے پہلی مرتبہ 2017ء میں روبوٹ سرجری کا سسٹم خریدا تھا، روبوٹک سرجری کا نام دنیا کے مشہور مصور ڈی ونچی سے منسوب ہے، ڈی ونچی کے ہاتھ نفاست کے ساتھ رنگوں سے کھیلتے تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روبوٹ کے ہاتھ انسانی اعضاء کی جراحی نفاست سے کریں گے، اب تک ایس آئی یو ٹی میں ایک ہزار سرجریز ہوچکی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ روبوٹک سرجری سے جسم میں درد کم ہوتا ہے، خون کم ضائع اور انفیکشن کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر ادیب رضوی اور ٹیم کو روبوٹک سسٹم لگانے پر مبارکباد بھی دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.