پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

ایسے ملک میں نہیں رہتے جہاں پارلیمان ختم کر کے بغاوت کی جائے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں پارلیمان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پارلیمانی سیشن کےلیے نیا آئین ترجیح ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ مہنگائی کے خلاف کوششیں جاری رکھے گا، ترکیہ کی ترقی کےلیے بہت کام کیا گیا ہے۔ 

رجب طیب اردوان نے کہا کہ اب ہم ایسے ملک میں نہیں رہتے جہاں پارلیمان ختم کر کے بغاوت کی جائے۔ 

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کو یورپی یونین سے کوئی توقعات نہیں ہیں۔ یورپی یونین اپنی غلطیاں خصوصاً ویزا معاملات میں غلطیاں درست نہیں کرتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین ترکیہ سے کسی بھی قسم کی توقع کا حق کھو دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.