جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

ایسے لوگوں سے سامنا ہے جو آئین و قانون نہیں مانتے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایسے لوگوں سے سامنا ہے جو آئین و قانون نہیں مانتے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور گورنر الیکشن سے متعلق ٹال مٹول کر رہے ہیں، ہم انصاف مانگنے کے لیے عدالت آئے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ آئین سے غداری پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، خیبرپختونخوا میں عملی طور پر جے یو آئی (ف) کی حکومت ہے، نگراں حکومت اور گورنر جو کچھ کر رہے ہیں وہ غیرقانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کو اکرم درانی چلا رہے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ کٹھ پتلی ہیں، ہٹ دھرمی سے قانون اور آئین کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی اور عوام کی کوئی فکر نہیں، اقتدار کو طول دینے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کا نام عمران بجٹ رکھا جائے

شبلی فراز نے کہا کہ انہوں نے نیب کو دانتوں کے بغیر کردیا، یہ نیب قانون کو غیر مؤثر کرنے کے لیے ہی آئے ہیں، ہم واپس آتے ہی نیب قانون کو تبدیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیکل وجوہات کی بنا پر عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.