بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایسے شخص سے نجات ملی ہےجس نے پاکستان کو معاشی طور پہ تباہ و برباد کردیا، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، آج ایک ایسے شخص سے نجات ملی جس نے پاکستان کو معاشی طور پہ تباہ و برباد کردیا اور پاکستان کو کنگال کرکے رکھ دیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا بہت شکر ہے کہ اس سے نجات ملی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج قوم کے لیے بہت مبارک دن ہے، میں اپوزیشن جماعتوں کو داد دینا چاہتا ہوں، ان کی کاوشیں اور کوششیں رنگ لے آئیں۔

نواز شریف نے کہا کہ لوگ مہنگائی کے ہاتھوں بہت تنگ ہوچکے ہیں، ملک کی معاشی صورت حال بہت خراب ہوگئی ہے اور ڈالر 190 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.