
عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ایسڑازینیکا کا بوسٹر شاٹ اومی کرون ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہے۔
ایسٹرازینیکا کمپنی کے مطابق ایسٹرازینیکا کے کارگر ہونے سے متعلق تحقیق آکسفورڈ یونیورسٹی میں کی گئی ہے۔
آکسفورڈ کی تحقیق کے مطابق ایسٹرازینیکا کے بوسٹر شاٹ کے بعد اومی کرون ویرینٹ کیخلاف اینٹی باڈیز کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے عالمی وباء کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے بارے میں نیا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے، کیوں کہ ایک ایونٹ منسوخ کرنا ایک زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے۔
ایک بیان میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے متنبہ کیا تھا کہ لوگ اب وبائی مرض کے بدترین مرحلے میں داخل ہو سکتے ہیں، اومی کرون ویرینٹ ہم سبھی کے گھروں پر دستک دینے والا ہے۔
Comments are closed.