وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی مبارک باد دی ہے۔
شہباز شریف نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسٹر پیار، محبت اور باہمی احترام کے جذبے کا نام ہے، موجودہ وقت میں اتحاد اور مذہب کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ضبط و تحمل، بھائی چارے اور انسانیت کا درس دیا، ان تعلیمات کو اپنا کر ہی امن اور اتفاق قائم کیاجاسکتا ہے۔
وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ملک میں تمام اقلیتوں کے جان و مال اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
Comments are closed.