وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہی فیصلہ آیا جس کا اعلان صبح سے پی ٹی آئی والے کر رہے تھے۔ عدالتیں فیصلے ضمیر کے مطابق نہیں قانون کے مطابق کرتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے عدلیہ نیا آئین لکھ رہی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور اختیارات پر شب خون مارا جا رہا ہے۔ پارٹی صدر کی ہدایات سے انحراف ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران بحیثیت پارٹی سربراہ ہدایت دے سکتا ہے لیکن چوہدری شجاعت نہیں۔ پارلیمان پر اندر اور باہر سے حملے ہو رہے ہیں۔ آج انصاف کے ادارے نے پھر ناانصافی کی۔
Comments are closed.