پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

ایسا ادارہ مل بیٹھنے کا کہہ رہا ہے جس کے اندر معاملات پیچیدہ ہیں، عطاء اللّٰہ تارڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایسا ادارہ مل بیٹھنے کا کہہ رہا ہے جس کے اندر معاملات پیچیدہ ہیں۔ ہم اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں، کل کے فیصلے کے بعد حتمی رائے قائم کی جائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پانچ دن بٹھا کر سماعت کا حق نہیں دیا گیا۔

ر ہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نہ سنا گیا، نہ انہیں دلائل دینے دیے گئے، لگتا ہے تین ججوں کی حکمت عملی تھی کہ سیاسی جماعتوں کو نہیں سننا۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے مزید کہا کہ کابینہ نے صدر مملکت سے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پروسیجر بل پر دستخط کریں۔

انہوں نے کہا کہ 20 اپریل تک موجودہ بل ہر صورت قانون بن جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.