آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تمام کپتانوں کی پریس کانفرنس کے اختتام پر بابر اعظم کو سالگرہ کا کیک پیش کر کے پاکستانی قوم کے دل جیت لیے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز پر ایک خوش گوار اتفاق یہ ہوا کہ گزشتہ روز 15 اکتوبر کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ تھی اور اسی دن میگا ایونٹ کے شروع ہونے سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تمام کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی تھی۔
جیسے ہی پریس کانفرنس ختم ہوئی تو تمام کپتانوں کو انتظار کرنے کو کہا گیا اور اس دوران آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ’برتھ ڈے کیک‘ لے کر اسٹیج پر آئے اور بابر اعظم کو پیش کیا۔
اس موقع پر بابر اعظم نے دیگر 15 کپتانوں کی موجودگی میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
اس خوبصورت اتفاق کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، شائقنِ کرکٹ کی جانب سے ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں اور بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارک بادیں بھی دی جا رہی ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی کپتان کی سالگرہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔
Comments are closed.