پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن میں غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ مسلسل اپنے منفرد انداز اور فیشن سے مقامی لوگوں کے دل جیت رہی ہیں۔
ایرن ہالینڈ کو پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کے دوران مختلف انداز کے خوبصورت ملبوسات میں دیکھا گیا جن میں مغربی اور روایتی دونوں طرح کے ملبوسات شامل ہیں۔
جبکہ اُنہیں جمعے کو لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران کالے رنگ کی کڑھائی والی سفید قمیض اور شلوار پہنے ہوئے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ بالکل ایسی ہی قمیض شلوار ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران پہنی تھی۔
اسٹار پریزینٹر اکثر اپنی اسٹائلنگ کا کریڈیٹ پاکستانی اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس کو دیتے ہوئے نظر آتی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے ایسا ہی کیا۔
اُنہوں نے روایتی پاکستانی لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی زبردست اسٹائلنگ کا کریڈٹ زینب عباس کو دیا۔
اس سے قبل ایرن ہالینڈ نے لاہور کے قدافی اسٹڈیم میں بنائے گئے خوبصورت اور مشہور پاکستانی ٹرک آرٹ والے کمنٹری باکس کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔
Comments are closed.