ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اتوار سے لاطینی امریکا کی ریاستوں کا دورہ شروع کریں گے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر رئیسی وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا جائیں گے، ان ممالک پر امریکا نے مختلف پابندیاں لگا رکھی ہیں۔
اس دورے کو ’دوست ممالک‘ کا دورہ قرار دیا جا رہا ہے جس کے ذریعے لاطینی امریکا کے ممالک کے ساتھ ایران کے معاشی، سیاسی اور سائنسی تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔
رواں برس فروری کے دوران ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے وینزویلا کا دورہ کیا تھا۔
ایران اور وینزویلا تیل پیدا کرنے والے ممالک اوپیک میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پچھلے برس جون میں وینزویلا کے صدر نکولس مدور بھی ایران آئے تھے جہاں دونوں ممالک نے تیل، پیٹروکیمیکل اور دفاعی شعبوں میں تعاون کا 20 سالہ معاہدہ کیا تھا۔
Comments are closed.