ایران کے تیرہویں صدارتی انتخاب کے حوالے سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔ تہران سے عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جنرل الیکشن آفس نے7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دے دی۔
18جون کو ہونے والے صدارتی انتخاب کیلیے 590 امیدواروں نےکاغذات جمع کرائے۔
سابق اسپیکر علی لاریجانی اور موجودہ نائب صدر اسحاق جہانگیری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔ جبکہ سابق صدر محمود احمدی نژاد کو بھی صدارتی انتخاب میں شامل ہونےکی اجازت نہیں دی گئی۔
جنرل الیکشن آفس کی جانب سے جاری حتمی فہرست میں رکن پارلمنٹ علی رضا زاکانی، ایرانی ایکسپیڈیسی کونسل کے ممبر سعید جلیلی، ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی، ایکسپیڈیسی ڈسرنسمنٹ کونسل کےسکریٹری محسن رضائی، سابق نائب صدر محسن مہر علیزادہ، سینٹرل بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی اور پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی کے نام فہرست میں شامل ہیں۔
ایرانی آئین کے مطابق 12رکنی نگہبان شورٰی صدارتی امیدواروں کا چناؤ کرتی ہے۔
Comments are closed.