جنوبی ایران میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے، تاہم اس سے متعلق فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یورپین میڈیٹرینین زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ جنوبی ایران میں زلزلہ 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔
یاد رہے کہ 2 جولائی کو بھی ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 6.1 تھی۔
چند ہفتوں قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.