اسرائیلی وزیراعظم یائیرلاپڈ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کی مکمل تباہی چاہتا ہے۔ مستند فوجی دھمکیاں ہی ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روک سکتی ہیں۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی صلاحیت اسرائیل کے پاس ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسملی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین کے ساتھ دو ریاستی حل کا معاہدہ اسرائیل کے لیےٹھیک ہے۔ فلسطینی ریاست کو اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ریاست فلسطین بننے کے لیے فلسطینیوں کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔ حماس اور اسلامی جہاد، فلسطین کے مستقبل کا حصہ نہیں ہونی چاہئیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ انڈونیشیا، سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کریں۔
Comments are closed.