ایران نے 8 سال بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سفیر مقرر کر دیا۔
متحدہ عرب امارات میں ایران کے نئے تعینات کردہ سفیر رضا امیری وزارت خارجہ میں ایرانی تارکین وطن کے دفتر میں بطور ڈائریکٹر جنرل خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
2016ء میں ایران اور سعودی عرب تعلقات میں کشیدگی کے بعد متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کیے بغیر سرد مہری اختیار کرلی تھی۔
تاہم گزشتہ ماہ ایران اور سعودی عرب نے تعلقات بحال کرنے اور سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کرلیا تھا۔
Comments are closed.