ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

ایران کا یوکرین حملے سے قبل روس کو ڈرون فراہم کرنے کا اعتراف

ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا، تہران کا کہنا ہے یوکرین پر روسی حملے سے قبل روس کو ڈرونز فراہم کیے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے یوکرین کی جنگ سے کئی ماہ قبل روس کو محدود تعداد میں ڈرون فراہم کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم یوکرین جنگ میں روس کی مدد کے لیے ڈرونز فراہمی کا مغربی ممالک کا الزام غلط ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یوکرین کے ساتھ دو ہفتے قبل یوکرین میں ایرانی ڈرونز کے استعمال سے متعلق الزامات پر بات کرنے پر اتفاق ہوا تھا، لیکن یوکرین طے شدہ ملاقات سے آخری لمحے پر دستبردار ہوگیا تھا۔ 

دوسری جانب یوکرینی وزارت خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل سے گریز کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.