بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

ایران نے یورپی پابندیوں کا جواب کیسے دیا ؟

ایران نے یورپی پابندیوں کے جواب میں ایران میں چلنے والے جرمنی اور فرانس کے میڈیا چینلز کو بلیک لسٹ کر دیا۔

جرمنی نے ایران کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کے لیے ویزہ قوانین سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق جرمنی کے فارسی چینل اور فرانس کے ریڈیو چینل کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

یورپی میڈیا کے خلاف اقدام یورپی یونین کی ایران پر پابندیوں کا جوابی ردعمل ہے، جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے جرمن میڈیا کے خلاف ایرانی پابندی آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی کُھلی خلاف ورزی ہے۔

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ ایرانی ویزہ اب صرف سروس یا سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں یا شدید ضرورت کی صورت میں ہی جاری کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.