ایران نے جی سیون ممالک کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خلیج فارس میں اسٹریٹجک آبی راستے کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
جی سیون ممالک نے گذشتہ ہفتے عمان کے سمندر میں آئل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جی سیون ممالک کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں۔ تاریخ جاننے والے اسرائیلی سازشوں کو جانتے ہیں۔
ترقی يافتہ ممالک کے گروپ جی سیون اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اپنے بیان میں گزشتہ ہفتے عمان کے ساحل پر ’مرسر اسٹریٹ‘ نامی آئل ٹینکر پر ہونے والے حملے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ ہدف بناکر کيا جانے والا دانستہ حملہ تھا۔
جی سیون کے مطابق ایسا حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے ميں آتا ہے تمام شواہد ایران کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ تاہم موقف کے تائيد ميں شواہد پيش نہيں کيے گئے۔
Comments are closed.