تہران: ایران کے نومنتخب صدر ابراہیمی رئیسی کا کہنا ہے کہ نہ ہی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کرونگا،اور نہ ہی تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر کوئی گفتگو کریں گے۔
ابراہیم رئیسی نے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی بین الاقوامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف تمام جابرانہ پابندیاں اٹھانے کا پابند ہے، 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرے۔
نومنتخب ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم فی الحال جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لئے ویانا میں عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے مذاکرات پر عمل کریں گے۔
ابراہیمرائیسی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت کی خارجہ پالیسی کو جوہری معاہدے تک محدود نہیں رکھا جائے گا، ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ “دوستانہ تعلقات” رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں، چین کے ساتھ تعلقات میں توسیع کیلئے “بڑی گنجائش” ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ فلسطین کے مظلوم عوام” کو ایران کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ فلسطینی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دینا ہوگا۔
خیال رہے کہ ایرانی صدر نے گذشتہ ہفتے کے انتخابات میں اپنی بھاری اکثریت سے فتح کے بعدپہلی بین الاقوامی کانفرنس کی ہے۔
Comments are closed.