ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

ایران میں مہسا امینی کی موت کے خلاف احتجاج جاری

ایران میں زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف احتجاج جاری ہے،  شہر زاہدان میں گزشتہ روز مظاہرے کے دوران ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق زاہدان میں زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

صوبائی سیکیورٹی کونسل کے مطابق زاہدان میں مظاہرے میں شریک افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ایران کی سرخ لکیر ہے، لوگوں کے جان و مال کی پامالی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔

دوسری جانب انسانی حقوق گروپ کےمطابق کریک ڈاؤن میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ ماہ 22 سالہ لڑکی کی زیر حراست موت کے بعد سے مظاہرےجاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.