منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

ایران میں حجاب نہ کرنے والی خواتین کا پتا لگانے کیلئے کیمرے لگانے کا آغاز

ایران میں حجاب نہ پہننے والی خواتین کا پتا لگانے کے لیے اسمارٹ کیمرے لگنے شروع ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر اسمارٹ کیمرے لگائے جارہے ہیں تاکہ سر کو حجاب سے نہ ڈھانکنے والی خواتین کو فون پر تنبیہ کا پیغام بھیجا جاسکے۔

رپورٹس کے مطابق ایران میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر حجاب نہ پہننا غیر قانونی ہے تاہم بڑے شہروں میں بہت سی خواتین قواعد کے باوجود اس کے بغیر باہر نکلتی ہیں۔

یاد رہے کہ تہران میں گزشتہ برس ستمبر میں نا مکمل حجاب پہننے کے الزام میں پولیس حراست میں 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ایران میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.