پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

ایران: مہسا امینی کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 326 ہوگئی

ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں ہلاک مظاہرین کی تعداد 326 ہوگئی۔

ناروے سے تعلق رکھنے والے ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 43 بچے اور 25 خواتین شامل ہیں۔

ایرانی انسانی حقوق گروپ نے عالمی برادری سے ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف 17 ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔

22 سالہ مہسا امینی 16 ستمبر کو پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔

مہسا امینی کو حجاب پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.