جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

ایران: صنعتی کمپلیکس میں زوردار دھماکا، 8 افراد زخمی

ایران کے شمالی صوبے شمالی خراسان میں ‘اصفریان انڈسٹریل کمپلیکس’ میں زوردار دھماکے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا صبح 11 بجے صنعتی کمپلیکس کے پگھلانے والے سیکشن میں ہوا۔

دھماکے سے 6 ملازم زخمی ہوگئے، ایک شخص معمولی سا جھلس گیا جبکہ دوسرے کا ہاتھ، چہرا اور گردن جل گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پانی کی لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.