نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا ہے، ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیشکش پر غور کر رہے ہیں، روس کا تیل بھی اب مہنگا ہوگیا ہے۔
لاہور میں سوئی ناردرن کے دفتر میں گفتگو میں وزیر توانائی نے کہا کہ پچھلے سال پاکستان میں گیس سپلائی 20 فیصد سے کم ہوئی، سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کرنی پڑے گی، 24 گھنٹے گیس سپلائی کرنا ناممکن ہے۔
محمد علی نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ زیادہ ہے اس لیے مہنگائی ہو رہی ہے، ملک میں ٹیکس کلچر نہیں، اس لیے بجلی اور گیس کے بلوں میں ٹیکس لگتے ہیں۔
Comments are closed.