ایران میں حجاب کے قانون کی خلاف ورزی پر افسران کے ساتھ مبینہ جھگڑے میں سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونے والی لڑکی چل بسی۔
ایران میں 16 سالہ لڑکی کا تہران میٹرو میں حجاب کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر افسران کے ساتھ مبینہ جھگڑا ہوا تھا، واقعے میں 16 سالہ لڑکی سر پر چوٹ لگنے کے بعد 28 دن آئی سی یو میں رہی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق 16 سالہ ارمیتا گریوند دماغی چوٹ کے باعث کوما میں رہیں اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔
یکم اکتوبر کو کوما میں جانے کے بعد ارمیتا گیراوند کو گزشتہ ہفتے برین ڈیڈ قرار دیا گیا تھا۔
ایران نے اس بات کی تردید کی ہے کہ یکم اکتوبر کو تہران میٹرو میں لازمی اسلامی لباس کوڈ کو نافذ کرنے والے افسران کے ساتھ تصادم کے بعد ارمیتا گریوند کو چوٹ لگی تھی۔
Comments are closed.