ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بناناچاہے تو مغرب اسے روک نہیں سکتا۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کی بات جھوٹ ہے اور یہ بات مغرب بھی جانتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مذہبی عقائد کی بنیاد پر ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے اگر ایسا ہو تو مغرب ہمیں روک نہیں سکتا۔
ایران کے سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ مغرب کے ساتھ معاہدہ ہونا بہتر ہے لیکن ایرانی جوہری صنعت کا احترام کیاجانا چاہیے۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کو تحفظ کے فریم ورک کے تحت اقوامِ متحدہ جوہری نگراں ادارے کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔
Comments are closed.