اسرائیلی وزیراعظم یایئرلاپڈ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے کا پابند نہیں ہوگا۔
پیر کو فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم یایئرلاپڈ نے مزید کہا کہ اسرائیل، عالمی طاقتوں کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کا مخالف ہے۔ لہٰذا اسرائیل ایران جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کیلئے جو ہوسکا کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.