یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ تعطل کا شکار ایران جوہری مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔
تہران میں ایرانی وزیر خارجہ امیر حسین عبداللہیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں تعطل ختم کر کے بات چیت دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین ماہ ہو چکے ہیں اب جوہری مذاکرات پر کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، جوہری معاہدہ بحالی کے لیے تہران، واشنگٹن کے فیصلوں پر خوشی ہے۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ بحالی پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، ایران کے لیے 2015 کے جوہری معاہدے کے اقتصادی فوائد کا مکمل حصول اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسائل اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں گے، ایران، یورپی یونین عالمی تعاون پر جوزف بوریل سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔
ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ویانا مذاکرات ایران امریکا اختلافات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں۔ امریکا، ایران جوہری معاہدہ بحالی کے ویانا مذاکرات میں بالواسطہ شریک رہا ہے۔
Comments are closed.