ایران میں توہین مذہب کے جرم میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔
ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ کے مطابق دونوں افراد کو قرآن پاک کی بےحرمتی اور توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر اللّٰہ فاضلی اور یوسف مہر داد نامی ملزمان کو آج صبح تختہ دار پر لٹکایا گیا۔
دونوں افراد سوشل میڈیا پر بھی مذہب اسلام سے متعلق توہین آمیز پیغامات کی ترویج کرتے تھے، دونوں میں سے ایک ملزم نے مارچ 2021 میں دوران سماعت اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔
Comments are closed.