ایران میں حجاب کے بغیر دکان میں خریداری کرتی خواتین پر دہی پھینکنے والے شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بغیر حجاب خواتین پر دہی پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
حجاب قانون کی خلاف ورزی پر دونوں خواتین کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ اگر کچھ لوگ حجاب کو نہیں مانتے تو انہیں قائل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حجاب ایک قانونی ضرورت اور قانونی معاملہ ہے۔
یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ سال حجاب قانون کی خلاف ورزی پر زیر حراست ایرانی لڑکی مہسا امینی انتقال کرگئی تھی۔
مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ایران میں عوامی مظاہرے چار ماہ سے زائد عرصے جاری رہے۔
مظاہروں میں ایرانی خواتین حجاب اتار کر احتجاج ریکارڈ کرواتی رہی ہیں جبکہ ایران میں عوامی مقامات پر خواتین کا سر ڈھانپنا لازمی ہے۔
Comments are closed.