منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

ایران اختلاف رائے کو دبانے کیلئے سزائے موت کو ہتھیار بنا رہا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر والکر ترک نے کہا ہے کہ ایران اختلاف رائے کو دبانے کیلئے سزائے موت کو ہتھیار بنا رہا ہے۔

ایرانی عدلیہ کے مطابق 22 سالہ محمد مہدی کرامی اور 20 سالہ محمد حسینی کو سیکیورٹی اہلکار کے قتل کے جرم میں آج صبح پھانسی دی گئی۔

اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے مزید کہا کہ ایران میں جاری ٹرائلز بین الاقوامی قانونی معیار پر پورا نہیں اترتے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایران میں مزید 2 افراد کو پھانسی دی جانے والی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کے مطابق ایران میں سزائے موت ریاستی قتل کے مترادف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.