hookup Stafford CT gina valentina melissa moore hookup hotshot hookup Roosevelt New Jersey hookup Mount Ephraim casual encounter hookups free hookup sites usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایرانی ہم منصب سے اسلاموفوبیا پر بات ہوئی، وزیر خارجہ بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہم منصب سے اسلاموفوبیا کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں سرحدی امور اور زائرین کی سہولتوں کے لئے بات چیت کی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے اقتصادی مواقع کو فروغ دیں گے، ایران سے توانائی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی ہم منصب سے بات چیت میں کہا کہ بھارت میں حالیہ اسلاموفوبیا کے واقعات کی عالمی دنیا کو مذمت کرنا ہوگی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنا اور نئی بلندیوں پر لےجانا ہماری ترجیح ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.