اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

ایرانی بحریہ کے جہازوں اور آبدوز کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

ایرانی بحریہ کے جہازوں اور آبدوز نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی بحری جہازوں اور آبدوز کی کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکّام اور ایرانی سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا ہے کہ دورے کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد بھی کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کے جہازوں کے دورے سے خطے میں قیامِ امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.