ایرانی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سربراہ ہاشم سیامی خواتین ایتھلیٹس کو لازمی ہیڈ اسکارف کے بغیر ریس کے مقابلے میں شامل کیے جانے پر مستعفی ہوگئے۔
ہاشم سیامی نے کہا کہ بغیر ہیڈ اسکارف خواتین کھلاڑی قومی فیڈریشن کا حصہ نہیں تھیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق میراتھن ریس میں خواتین رنرز نے بغیر اسکارف کے حصہ لیا تھا، جس کی وجہ سے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سربراہ کو استعفیٰ دینا پڑا ہے۔
گزشتہ سال حجاب کے قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت پر ایران میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔
Comments are closed.