اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم زلزلہ متاثرین کیلئے امداد لے کر ترکیہ پہنچ گئی

پاکستان سے ایدھی فاونڈیشن کی ٹیم زلزلہ متاثرین کےلیے امداد لے کر ترکیہ پہنچ گئی۔ ترجمان کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم کی قیادت عبدالستار ایدھی مرحوم کے فرزند فیصل ایدھی کر رہے ہیں۔

فیصل ایدھی امدادی سامان کے ہمراہ ترکیہ کے علاقے قاہرامان مرس پہنچ گئے۔

جاری بیان میں فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ متاثرہ لوگوں کی حالت بہت خراب ہے۔ پوری دنیا سے لوگ مدد کیلئے ترکیہ پہنچے ہوئے ہیں۔

فیصل ایدھی کی ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سے زلزلہ کے حوالے سے بنائے گئے کنٹرول روم میں ملاقات ہوئی۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ نے فیصل ایدھی کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق قاہرامان ماراش شہر میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ ریلیف کیمپس میں کھانا اور گرم کپڑے فراہم کئے جارہے ہیں۔ جہاں موسم انتہائی سرد ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.