ایبٹ آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب آگیا، نالوں کی بندش نے شہر کو دریا بنا دیا ہے۔
پانی سے فٹ پاتھ پرنالے بن گئے اور سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں، پانی سے گاڑیاں ڈول گئیں جس کی وجہ سے ٹریفک بھی جام ہوگیا۔
سیلاب کی وجہ سے اپنی اپنی منزلوں پر جانے والے شہری مشکل میں پھنس گئے۔
علاوہ ازیں پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے اندر داخل ہوگیا، گائنی اور بچوں کے وارڈز میں پانی جمع ہونے سے مریضوں اور تیمارداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے مریضوں کو وارڈز سے باہر نکالا، کینٹ بورڈ کی حدود بھی بارش کے پانی سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔
Comments are closed.