بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایبٹ آباد، شہری پر حملہ کرنے والا تیندوا ہلاک

ایبٹ آباد میں تیندوے کے حملے سے شہری زخمی ہوگیا، مقامی افراد نے تیندوے کو بھی مار ڈالا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایبٹ آباد کےگاوں پلک میں تیندوا آبادی میں گھس آیا ، مقامی لوگوں نے تیندوے کو رسوں کی مدد سے پکڑنے کی کوشش کی ، جس پر تیندوے نے ایک شخص پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا۔

لوگوں نے ڈنڈوں سے حملہ کرکے تیندوے کو ہلاک کر دیا، تمام واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.