وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈکی ٹیموں کے دورے ختم ہونے کے معاملے کو وزیراعظم عمران خان کے ایبسلوٹلی ناٹ کہنے سے جوڑ دیا۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ کہیں گے تو اس کی قیمت بھی چکانا پڑے گی، سر اونچا رکھنا ہے تو پھر اس کی قیمت بھی ادا کرنا ہوگی۔
فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ اور انگلش ٹیم کے دوروں کی منسوخی سے متعلق سوال پر جواب دے دیا اور ساتھ ہی اہم تفصیلات ملنے کا دعویٰ بھی کردیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جلد ہی وہ اور وزیر داخلہ شیخ رشید میڈیا کو آگاہ کریں گے کہ ہو کیا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کس طرح فیک نیوز اور ہائبرڈ وار منسلک ہیں، کس طرح فیک ای میلز اور فیک تھریٹ تیار ہوتےہیں اور اتنے بڑے نتائج نکلتے ہیں۔
Comments are closed.